رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:"قیامت قائم نہ ہوگی اس سے پہلے کہ دریائے فرات خشک ہو کر سونے کا پہاڑ ظاہر کرے گا جسکو حاصل کرنے کیلئے لوگ آپس میں لڑیں گے۔اس لڑائی میں سو میں سے ننانوے(99/100) لوگ مارے جائیں گے اور ان سارے لوگوں میں سے ہر آدمی یہ کہے گا:شاید ان میں سے واحد میں زندہ بچ جاوں گا۔"
(ریاض الصالحین 1822)
مستقبل میں ہم اس حدیث کو پورا ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں کیونکہ یہاں تصویر میں آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ دریائے فرات میں پانی کا لیول کتنا کم ہو گیا ہے۔ہماری یہ دنیا تیزی سے دجال کے خروج کی طرف جا رہی ہے۔حالات و واقعات سے لگ تو یہ رہا تھا کہ دجال کو ہماری موجودہ یا اگلی آنیوالی نسل دیکھے گی لیکن جس طرح کے حالات بنتے جا رہے ہیں تو ایسا لگ رہا ہے شاید دجال ہماری زندگی میں ہی آجائے کیونکہ اس وقت پورہ کرہ ارض کرپشن میں مبتلا ہے اور سب سے زیادہ تنگی کا دور مسلمانوں پہ چل رہا ہے۔اگر ہم دجال کے ایجنٹوں کی بچوں پہ کی گئی محنت دیکھیں تو ہماری بچوں کی نسل کو واقعی میں دجال کے پیروکار بنانے کے لئے ذہن سازی عروج پر ہے۔اس سے لگ یہ رہا ہے اگر ہم نہیں تو پھر آنیوالی نسلیں یا تو رحمانی ہونگی یا دجالی و شیطانی تیسرہ کوئی گروہ بنتا نظر نہیں آ رہا۔
آپکے بچے اور ہم خود بہت عجیب و غریب دنیا میں رہ رہے ہیں اور نجانے کس لمحے اس سے بدتر دنیا میں داخل ہو جائیں۔
No comments:
Post a Comment